میں تیری بددعا سے مر جاؤں
یہ میری آخری خواہش ہے
…………………….
دل پہ ضرب کھائے ہوئے لوگ ہیں ہم
دور رہئے، نفرت کیجئے، بددعا دیجئے
…………………….
مظلوم کی بددعا سے ڈر کیوں کہ اس کی بددعا شعلے کی طرح آسمان کی طرف جاتی ہے۔
…………………….
لوگ منافق بھی نہیں اور وفا بھی نہیں کرتے
عجب رنگ دے رکھا ہے محبت کو
چھوڑ بھی دیتے ہیں اور تباہ بھی نہیں کرتے
کیسےمیٹھے زہر سے مار دیتےہیں صاحب
بددعانہیں دیتےاور دعا بھی نہیں کرتے
بچھڑ کربھی جڑے رہتےچاہنےوالوں سے
ڈوبنےبھی نہیں دیتےاورحوالےناخدابھی نہیں کرتے
میں بھی ستی یار ان لوگوں میں ہوں شامل
جوجدا کرکےبھی نظرسےجدا بھی نہیں کرتے
…………………….
وہ پھر رو دیئے۔۔۔۔۔۔ہم کو خوش دیکھ کے
بھیگی پلکوں سے بولے۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم کو تو بددعا بھی نہیں لگتی
…………………….
میرے دل کا حال دیکھ لیتی تو
میری ماں تجھے بددعا دیتی
…………………….
یوں بھی نہیں کہ گرم ہواؤں سے مر گئے
اس بار پھول پیڑ کی چھاؤں سے مر گئے
یہ سچ نہیں کسی کی ہمیں بددعا لگی
ہم لوگ تو کسی کی دعاؤں سے مر گئے
وہ لوگ جن کو دھوپ سے نفرت بلا کی تھی
نکلا نہ آ فتاب تو چھا ؤ ں سے مر گئے
…………………….
خبر نہیں ہے کہاں کب کسی کو لگ جائے
تمہارے ہجر کی دیمک ہنسی کو لگ جائے
یہ بددعا کی طرح عشق بھی مصیبت ہے
جو اس سے جان چھڑائے اسی کو لگ جائے
…………………….
اچھا سُنو
ہاں سُن رہا ہوں
تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟؟
میں پہلے بتا چُکا میں ایسا ہی ہوں۔
میرا دل ڈوب رہا ہے
اچھا
کیا اچھا
یہی کہ ڈوبنے دو
تم اتنے لاپرواہ ہوگئے؟
مجھے کسی کی پرواہ کہاں
تم بدلہ لے رہے ہو؟؟؟
مکافاتِ عمل
میں تڑپ رہی ہوں
مکافاتِ عمل
تم مجھے کھو رہے ہو
مکافاتِ عمل
میں روز روز مر رہی ہوں
مکافاتِ عمل
میری سانس تھم رہی
مکافاتِ عمل
اچھا سُنو
معاف کردو نا
مکافاتِ عمل
اچھا سنو نا؟؟؟
کہو؟
تم سب بھول سکتے؟؟
مجھے کچھ یاد نہیں رہتا۔
میں پاگل ہو جاوں گی
اور میں پاگل ہوگیا ہوں
اچھا سُنو
کہہ دو ایک بار جو کہنا
کہہ دووں؟
ہاں کہہ دو
میرے لئے دعا کر دینا
میں خود کو بددعائیں دیتا ہوں
مطلب تمہاری دعائیں بھی نہیں میرے لئے؟؟؟
میں دعا کرنا چھوڑ دی۔
مجھے اذیت مت دو
میں جھیل رہا ہوں۔
میں جارہی ہوں ہمیشہ کے لئے
ہممم
مطلب تمہیں فرق نہیں پڑتا؟؟؟؟
ہممم
مطلب؟؟؟
کچھ نہیں
ٹھیک ہے۔
نہیں
اللہ حافظ
بائے
ایک بار پھر سوچ لو
بائے
میں بدل چُکی ہوں
بائے
تُم جو کہو گے ویسا ہوگا
بائے
میری ہارٹ بییٹ بڑھ رہی
بائے
آخری بات سُن لو پلیز
بائے
تُم رو ہے ہو نا؟؟؟؟
بائے
سُن رہے ہو؟؟؟
میسج پہ ڈبل کلک کیوں نہیں ہورہا؟؟؟
تمہاری ڈی پی بھی گھم؟؟؟
سُن رہے ہو؟؟؟
میں مر رہی ہوں سُن تو لیتے؟
حسن مختار احمد
…………………….
ہزار عشق کرو لیکن اتنا دھیان رہے
کہ تم کو پہلی محبت کی بددعا نہ لگے️
…………………….
معجزہ اور کس کو کہتے ہیں ؟
بد دعاوں کے بیچ زندہ ھوں
…………………….
فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مظلوم کی بددعا سے ڈرو۔ کیونکہ اس کی بددعا شعلے کی طرح آسمان پر جاتی ہے
…………………….
وہ مجھے زندہ دیکھ کے بولے
بددعا نہیں لگتی تم کو!
…………………….
میں بددعائیں سمیٹوں گی تاکہ دنیا میں
کسی کےپاس دعا کےعلاوہ کچھ نہ رہے
…………………….
کچھ بھی میرا نہیں میرے پاس….
بددعائیں بھی لوگوں کی دی ہوئی ہیں..
…………………….
کچھ بھی میرا نہیں میرے پاس
بددعائیں بھی لوگوں کی دی ہوئی ہیں
…………………….
ضروری نہیں کسی کی بددعا ہی آپکو تباہ کرے
کسی کا صبر بھی آپکو برباد کر سکتا ہے
💜…………………….💜
تم نے دیکھا ہے کبھی ۔۔۔۔۔۔
بددعاؤں کے زیر اثر لڑکی کو ۔۔؟؟
وہ جس کی انکھوں میں اترنے والے خواب
کبھی تعبیر نہیں پاتے
وہ جس کے خیال ، جس کی سوچیں
کبھی مجسم شکل اختیار نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔
وہ جس کے چہرے پر انے والی مسکان کی عمر
بہت مختصر ہوتی ہے
وہ جس کی انکھیں
مسکان کے ساتھ چھلکنے کو بیتاب رہتی ہیں
جس کی زندگی میں خوشیاں
زیادہ دیر نہیں ٹھہرتی ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ جس کی دعاؤں میں آ جانے والے لوگ
اس کی زندگی سے ہی چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
کیا دیکھا تم نے ۔۔؟؟
دیکھا ایسی لڑکی کو ۔۔؟؟
اگر نہیں تو دیکھو مجھے۔۔۔۔
…………………….
ضروری نہیں کہ آپ کسی کا دل دکھاؤ
تو وہ منھ سے آپ کو بددعا دے
جب بھی وہ آپکی وجہ سے اللّٰہ کے سامنے روئے گا
تب تب وہ آپ کو بہت مہنگا پڑے گا
…………………….
کچھ بھی اپنا نہیں ہے میرے پاس،
بددعا بھی کسی کی دی ہوئی ہے،
اُس نے پوچھی ہے آخری خواہش،؟
اور محبت بھی میں نے کی ہوئی ہے
…………………….
چھپا رکھا ہے اپنا حال اپنی ماں سے
ورنہ ماں کی بددعا تو نسلیں اجاڑ دیتی ہیں
…………………….
رویا ضرور پر اُس کیلئے بددعا نہ کی
خود بن گیا پر اُس کو بُرا تو نہیں کہا ۔
…………………….
رویا ضرور پر اُس کیلئے بددعا نہ کی
خود بن گیا پر اُس کو بُرا تو نہیں کہا ۔
…………………….
تیری بددعا میں اثر ہی نہیں
میں بیمار تو ہوتا ہوں مگر مرتا نہیں
…………………….
تُو چاہتا ہے کسی اور کو پتا نہ لگے
میں تیرے ساتھ پھروں اور مجھے ہوا نہ لگے
تمہارے تک میں بہت دل دکھا کے پہنچا ہوں
دعا کرو کہ مجھے کوئی بددعا نہ لگے
تجھے تو چاہیے ہے، اور ایسا چاہیے ہے
جو تجھ سے عشق کرے اور مبتلا نہ لگے
میں تیرے بعد کوئی تیرے جیسا ڈھونڈتا ہوں
جو بے وفائی کرے، اور بے وفا نہ لگے
میں اس لیے بھی اداسی میں ہنسنے لگتا ہوں
کہ مجھ میں اور کسی شخص کی فضا نہ لگے
ہزار عشق کرو، لیکن اتنا دھیان رہے
کہ تم کو پہلی محبت کی بددعا نہ لگے
…………………….
اپنی بددعائیں اپنے پاس رکھو
مجھے عشق ہے خود ہی برباد ہو جاؤں گا
…………………….
گئے وہ دن کہ جب ڈر تھا کھو نہ دوں تجھ کو
ہے اب دعا کہ میں بددعا نہ دوں تجھ کو
…………………….
محبت میں بددعا کا تصور نہیں ہوتا جو دسترس سے نکل گیا خدا خوش رکھے آس کو،اور جس کی دسترس سے نکلا خدا صبر دے اس کو
…………………….
وہ ایک دن مجھ سے کہنے لگی
کہ میری اک دوست نے مجھ سے کہا ہے کہ انسان کو جس سے محبت ہو وہ چھوڑ کر چلا بھی جائے تو اسے بددعا نہیں دی جاتی
میں اس کی بات سمجھ گیا تھا
میں نے سر ہلا کر کہا
آپکی دوست ٹھیک کہتی ہے واقعی جس سے محبت ہو اُسے بددعا نہیں دی جاسکتی
…………………….
اب اس پاگل کو میں یہ کیسے سمجھاتا کہ بددعا صرف ہاتھ اٹھا کر منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کا مجموعہ تو نہیں ہوتا جو دی جائے تو لگ جائے. انسان کی بےسکونی، بدحالی، اس کے اندر قید وہ درد بھری روح اور اسکا صبر بھی تو اک بددعا ہے جو خود بخود لگ جاتی ہے
…………………….