خاموشی بے سبب نہیں ہوتی
درد آواز چھین لیتا ہے
………….
ایک درد ایسا ہے میرے دل میں
نہ برداشت کیا جا سکتا ہے
نہ اس سے بیان کیا جا سکتا ہے
………….
بہت درد دیتا ہے
تیرا بے درد ہو جانا
………….
درد میں کر دیتا ہے اور بھی اضافہ
تیرے ہوتے ہوئے کسی اور کا دلاسہ دینا
………….
زخم دے کر نہ پوچھ درد کی شدت
درد تو درد ہوتا ہے تھوڑا کیا زیادہ کیا