Dosti Shayari

دوستی سمیٹ لیتی ہے دنیا بھر کے غم
سنا ہے یار اچھے ہوں تو کانٹے بھی نہیں چبھتے

…………

دل سے دل کبھی جدا نہیں ہوتے
یوں ہم ہر کسی پر فدا نہیں ہوتے
پیار سے بڑا رشتہ ہے دوستی کا
کیوں کہ دوست کبھی بےوفا نہیں ہوتے

…………

نئے جب دوست بنتے ہیں پرانے بھول جاتے ہیں
نئے جب دل دکھاتے ہیں پرانے یاد آتے ہیں

…………

دوستی میں جینا دوستی میں مرنا
نبھا نہ سکو تو دوستی مت کرنا
دوست ہو کر دوستی کا حق ادا کرنا
اگر میں بھول جاؤں تو تم یاد کرنا

…………

برسوں بعد چاۓ والی کینٹین پر گیا
تو چاۓ والے نے کہا
“جناب چاۓ کے ساتھ کیا لیں گے؟
لمبا سانس لیا اور جواب دیا
پرانے یار ملیں گے کیا