تو اداکاری کر لے یا اب فنکاری کرلے
تجھے خود دیا تھا وقت کہ تو ہوشیاری کرلے
ختم ہوا تیرے لیے پیار ختم ہوئے اب تیرے ڈرامے
بہت کر لیا برباد تو نے اب تو بھی اپنی تیاری کرلے
……………..
آنکھیں دیکھ کر آج تو طبیب بھی تڑپ اٹھا
کیوں کرتے ہو اتنی محبت کیا زندگی اچھی نہیں لگتی
……………..
کیا پایا میں نے صدیوں کی محبت سے
ایک شاعری کا ہنر دوسرا جاگنے کی سزا
……………..
پہلے لگتا تھا تم ہی دنیا ہو
اب سمجھ آیا تم بھی دنیا ہو
……………..
ہاں مجھے رسم محبت کا سلیقہ ہی نہیں
جا کسی اور کا ہونے کی اجازت ہے تجھے