Fareb Poetry

آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریب

خود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے

…………..

تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں

ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں

…………..

ہم اسے یاد بہت آئیں گے

جب اسے بھی کوئی ٹھکرائے گا

…………..

یار میں اتنا بھوکا ہوں

دھوکا بھی کھا لیتا ہوں

…………..

کس نے وفا کے نام پہ دھوکا دیا مجھے

کس سے کہوں کہ میرا گنہ گار کون ہے