Hausla Poetry

ہر ایک بات کو چپ چاپ کیوں سنا جائے

کبھی تو حوصلہ کر کے نہیں کہا جائے

…………..

تم ہم سفر ہوئے تو ہوئی زندگی عزیز

مجھ میں تو زندگی کا کوئی حوصلہ نہ تھا

…………..

تمہارے بعد خدا جانے کیا ہوا دل کو

کسی سے ربط بڑھانے کا حوصلہ نہ ہوا

…………..

آپ کو کھو کے تم کو ڈھونڈھ لیا

حوصلہ تھا یہ میرے ہی دل کا

…………..

اے محبت مجھ کو ایسا حوصلہ خیرات کر

اس کو بازو سے پکڑ کر کہہ سکوں کہ بات کر