Islamic Poetry in Urdu

hr rukawat main koi na koi behtri

ہر رکاوٹ میں کوئی نہ کوئی بہتری چپھی ہوتی ہے
یہ بات اللہ ہی بہتر جانتا ہے

…………….

اللہ کو پا کر کبھی کسی نے كچھ نہیں کھویا
اور اللہ کو کھو کر کسی نے کبھی کچھ نہیں پایا

…………….

preshanian bhar jian to khuda ke samne ro lia krain

پریشانیاں بڑھ جائیں تو خدا کے سامنے رو لیا کریں
بے شک وہ ستر ماوں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے

…………….

namaz ko mohabat samaj kr ada karo

نماز کو محبت سمجھ کے ادا کرو گے
تو اللہ پاک اگلی نماز کے لیے تمہیں خود کھڑا کر دے گا

…………….

نماز کے لیے دنیا کو چھوڑ دو
لیکن
دنیا کے لیے نماز کو نہیں چھوڑو

…………….

کلمہ پڑھنے سے ایمان تازہ رہتا ہے
لا الہ الا الله محمد رسول الله

…………….

لوگوں کی سازشیں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں
قران نے بتایا ہے

اور تمھارا رب بہترین چال چلنے والا ہے

…………….

aye hm apne gunahon ki mafi mangain

آئیے ہم سب اپنے گناہوں کی معافی کے لئے اپنے رب کی طرف رجوع کریں

بےشک وہ بڑا مہربان ہے

…………….

اور پھر وقت آخر ثابت کر ہی دیتا ہے
کہ اللہ کے فیصلے ہماری خواہشوں سے بہتر ہیں

…………….

لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام
اس طرح سے بنا لو مر جاؤ
تو تمہارے لئے دعا کریں
اگر زندہ ہو تو ملنے کی جستجو کریں

…………….

جو مصیبت ہمیں اللہ سے دور کرے وہ سزا ہوتی ہے
اور جو مصیبت ہمیں اللہ سے قریب کریں وہ آزمائش ہوتی ہے

…………….

جو مل رہا ہے وہی تمہارے لیے بہتر ہے
تم نہیں جانتے لیکن دینے والا خوب جانتا ہے

…………….

دل میں صرف رب کے لیے محبت رکھو
دنیا کی محبت غم کے سوا کچھ نہیں دیتی

…………….

rab se mang k dekho

رب سے مانگ کر دیکھو تو سہی
ایک وہی تو ہے جو حقیقت میں آپ کا منتظر ہے

…………….

dosron ko maaf krna sekho

دوسروں کو معاف کرنا سیکھو
اللہ تعالی معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

…………….

allah pr hamesha bharosa rekho

اللہ پر ہمیشہ بھروسہ رکھو کیونکہ
اللہ وہ نہیں دیتا جو تمہیں اچھا لگتا ہے
بلکہ وہ دیتا ہے جو آپ کے لیے اچھا ہوتا ہے

…………….

insan ki muhabat aur allah ki muhabbat

ایک مٹی کے بنے انسان کی محبت میں اتنی طاقت ہوتی ہے
کہ دل کا قرار اور آنکھوں کی نیند چھین لیتی ہے
مالک الملک کی محبت کا عالم کیا ہوگا؟

…………….

jo allah ki yaad me waqt guzarte hain

جو اللہ کی یاد میں وقت گزارتے ہیں
وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتے

…………….

kya amal se zyada farward ka swab?

ہم اس دور میں جی رہـــے ہیں جہاں عمل کرنے سے زیادہ
فارورڈ کرنے میں ثواب سمجھا جاتا ہے

…………….

raab pr yaqeen

مجھے اپنے رب پر پورا یقین ہے
اور اسی پر یقین ہے
وہ میری شہ رگ سے زیادہ میرے قریب ہے
وہ ضرور میری سنے گا

…………….

Allah ko razi kro

اللہ کو راضی کرو
وہ تجھے راضی کر دے گا

…………….

Allah ki yaad Aur dil ka sakoon

دلوں کا سکون اللہ کی یاد میں ہےسن لو اے لوگوں

…………….

Allah ka apne bande ko thamna

اللہ اپنے بندے کو بکھرنے سے پہلے ہی تھام لیتا ہے

…………….

Kya hm bakshe jye ge

کیا بخشے جائیں گے ہم
ہر نماز کے بعد نا محرم کو مانگنے والے

…………….

Dunya me apne

دنیا میں دو ہی اپنے ہوتے ہیں
ایک اللہ اور والدین

…………….

Ksi ke sath burai

کسی کے ساتھ برا کر کے اپنے لیے اچھائی کی امید مت رکھو

…………….

Allah se maango

جو اللہ سے نہیں مانگتے وہ پھر سب سے مانگتے ہیں

…………….

Chootti neekian

چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
ممکن ہے وہی اللہ کی رضا کا سبب ہو

…………….

Insaan ki koshis

انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش لکھی ہے
کامیابی تو اللہ عطا فرماتا ہے

…………….

Jb koi umeed na ho

جب کوئی امید نہ ہو تب زیادہ یقین سے مانگو
کیوں کہ معجزے خدا کی شان ہیں

…………….

sajdey ki ahmiyat

کوئی سجدہ ایسا مل جاۓ
میں سر جھکاؤں رب مل جائے‏-

……….……

dil me khuda?

رب کو اوپر نہ ڈھونڈ ذرا سی گردن نیچے کر رب تجھے اپنے دل میں ملے گا

…………….

نیت نہیں صاف تو برکت کہاں سے آئے گی
جمعے جمعے کی نماز سے جنت تھوڑی مل جائے گی

…………….

‏صرف رب کی ذات ایسی ہے جو معافی مانگنے پے
یہ نہیں پوچھتا کہ غلطی کیوں کی تھی

…………….

جب آپ غمگین ہوجائیں اور پریشانیاں بڑھ جائیں اور کوئی راستہ نہ ملے تو اللہ کے سامنے خوب رو لیا کرو

…………….

nmaz me preshani ka hal

‏اپنى پریشانیوں کو نمازوں میں بدل دو
الله مسائل کو نعمت میں بدل دے گا

…………….

زمانہ جب بھی مشکل میں ڈال دیتا ہے
میرا اللّٰہ ہزار رستے نکال دیتا ہے

………….

allah pr yaqeen

جب یقین اللہ کی ذات پر ہو تب ہر چیز کی پروا کرنا چھوڑ دیا
کرو کیوں کہ وہ ذات کسی کو مایوس نہیں کرتی

……….……

‏اور پھر وہ اللہ حقیقت دیکھا دیتا ہے
ہر رشتے کی
ہر محبت کی
اور فرماتا ہے بتا کون ہے تیرا میرے سوا

……….……

صبر سے رحمت کا انتظار کر جو چیز تیرے لئے ہے
تیرے لئے ہی ہے اور دیر حکمت پر مبنی ہوتی ہے

……….……

……….……

اللہ کو دو قطرے بہت پسند ہیں
ایک شہید کے خون کا

دوسرا وہ آنسو کا قطرہ جو اللہ کے خوف سے بہے

Bachon ki deni taleem

بچوں کو دینی تعلیم لازمی دیں
کیونکہ اگر ایک ماں دیندار ہو گی
تو دین نسلوں تک پہنچ جائے گا

……….……

الجھنوں میں جکڑے ہیں
پریشانیوں میں پھنسے ہیں
کسی کے سامنے رونے سے بہتر ہے
بندہ سجدے میں رب کے آگے روئے

……….……

sahabah aur hum

صحابہ کرام نیکیاں کرکے بھی روتے تھے
اور آج کا انسان پہاڑوں جتنا گناہ کر کے بھی شرمندہ نہیں ہوتا

….

insaan ki fazeelat mrne ke badd

ہم جتنا مردے کو کندھا دینے کو افضل سمجھتے ہیں
اتنا کسی زندہ کو سہارا دینا سمجھ لیں
تو ہزاروں انسانوں کے حالات ٹھیک ہوجائیں

……….……

اپنی حد میں رہنا سیکھو
حد میں رہنا اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے
کیونکہ پانی جب حد سے بڑھ جائے تو طوفان بن جاتا ہے
اور انسان حد سے بڑھ جائے تو شیطان بن جاتا ہے

……….……

اللہ تعالیٰ ہمیں روز اک صبح عطا کرتا ہے 

جو دودھ کی طرح صاف اور شفاف ہے

مگر افسوس ہم روزانہ اس کو اپنے جھوٹ وفریب سے کالا کر دیتے ہیں

……….……

logon ka istamaal

خدا نے چیزیں استعمال اور لوگ محبت کے لیے بنائے ہیں
لیکن اشرف المخلوقات
چیزوں سے محبت اور لوگوں کو استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں‎

……….……

sajdon ki fazalit

کبھی سجدوں میں جھکنا
کبھی آنسووں کا تڑپنا
کبھی ہاتھوں کا اٹھنا
خواہشیں ادھوری ہوں تو رب کتنا یاد آتا ہے

……….……

‏دنیا میں سب سے زیادہ لکھی جانے والی کتاب ہمارا نامہ اعمال ہے
اور روز قیامت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بھی ہمارا نامہ اعمال ہوگی
اپنی اس کتاب کے مصنف آپ خود ہی ہیں
لہذا اس پر محنت کیجئیے اس کو سنوار دیجیئے

……….……

ایک مسجد کی دیوار پہ لکھا خوبصورت جملہ
اگر تم گناہوں سے تھک گئے ہو تو اندر آجاؤ
خدا کی رحمت تمہارے انتظار میں ابھی تک نہیں تھکی