Neend Poetry

جاگنے والوں آو دکھ بانٹیں
شاید نیندوں کو رحم آجائے

………..

کیسے بناؤں ہاتھ پر تصویر خواب کی
مجھ کو ملی نہ آج تک تعبیر خواب کی

آنکھوں سے نیند روٹھ کے جانے کدھر گئی
کٹتی نہیں ہے رات بھر زنجیر خواب کی

جس شہر میں ہو خواب چرانے کی واردات
کیسے کروں وہاں پہ میں تشہیر خواب کی
‎#سوچکاسفر

………..

نیندوں کے احسان اٹھائے
پھر بھی تیرے خواب نہ آئے

………..

غم تو لکھا سو لکھا میری زندگی میں
یوں رات بھر نیند نہ آنا کس جرم کی سزا ہے

………..

جن کے یار بچھڑے ہوں ان کا سکون سے کیا مطلب
ان کی آنکھوں میں نیند نہیں صرف آنسو آیا کرتے ہیں