Pyas Poetry

اس نے دریا کو لگا کر ٹھوکر

پیاس کی عمر بڑھائی ہوگیی

…………..

پیاس ایسی تھی کہ میں سارا سمندر پی گیا

پر مرے ہونٹوں کے یہ دونوں کنارے جل گئے

…………..

جسے بھی پیاس بجھانی ہو میرے پاس رہے

کبھی بھی اپنے لبوں سے چھلکنے لگتا ہوں

…………..

دو دریا بھی جب آپس میں ملتے ہیں

دونوں اپنی اپنی پیاس بجھاتے ہیں

…………..

رابطہ کیوں رکھوں میں دریا سے

پیاس بجھتی ہے میری صحرا سے