Raasta Poetry

جو یقین کی راہ پر چل پڑےانہیں منزلوں نےبھی پناہ دی

جنہیں وسوسوں نے ڈرا دیا وہ قدم  قدم پر  بہک گئے

…………..

سفر ضرور ہے اور عذر کی مجال نہیں

مزہ تو یہ ہے نہ منزل نہ راستہ معلوم

…………..

انہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے

مجھے روک روک پوچھا، تیرا ہمسفر کہاں ہے؟

…………..

وہ دور بیت گیا جب تیرے بغیر ہمیں

سارے شہر کے رستے اُداس لگتے تھے…

…………..

ہمارے درمیان جو اٹھ رہی تھی

وہ اک فاصلوں کی دیوار وہ اب پوری ہو گئی ہے