Raat Poetry

چلا گیا چاند دیکھو سو گئے ستارے بھی
اب تو آ جاؤ اے نیند ادھورے ہیں کچھ خواب ہمارے بھی

………….

رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گی
دیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے

………….

جاگنے کی کوئی خاص وجہ نہ تھی
بس ستاروں میں تجھے ڈھونڈتے رہے

………….

مت پوچھ میرے جاگنے کی وجہ اے چاند
تیرا ہی ہم شکل ہے جو سونے نہیں دیتا

………….

نیند والے سمجھ نہ پائیں گے
رات بھر جاگنے والوں کا دکھ