Tamanna Poetry

مگر یہ کس کی تمنا نے ڈس لیا اُس کو

جو ایک چہرہ جدا سا دکھائی دیتا تھا

یہ حادثہ تھا کہ قسمت نے ایک کروٹ لی

وگرنہ بخت سنورتا دکھائی   دیتا  تھا

…………..

خواب، امید، تمنائیں، تعلق، رشتے

جان لے لیتے ہیں آخر یہ سہارے سارے

…………..

آغاز محبت کا انجام بس اتنا ہے

جب دل میں تمنا تھی اب دل ہی تمنا ہے

…………..

زندگی کیا جو بسر ہو چین سے

دل میں تھوڑی سی تمنا چاہیئے

…………..

ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم

تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم